مشرق وسطیٰ صورتحال، امریکا اور سعودیہ کا کشیدگی میں کمی پر زور

August 02, 2024

فائل فوٹو

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

سعودی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

انٹونی بلنکن اور فیصل بن فرحان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے پر بھی بات چیت کی۔