پیکا ایکٹ عدالت کا پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر وقاص جنجوعہ کو رہا کرنے کا حکم

August 02, 2024

فائل فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پیکا ایکٹ عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے میڈیا کوآرڈینیٹر وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور رہائی کا حکم دے دیا۔

اس کیس میں وقاص جنجوعہ پر دہشتگردی کی انفارمیشن بنانے، پھیلانے اور دھماکے کا الزام ہے۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپا مار کر احمد وقاص جنجوعہ جبکہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث ہونے پر رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا۔