دانیہ شاہ کی حکیم شہزاد کیساتھ نکاح کے بعد ویڈیو وائرل: حق مہر کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں

August 02, 2024

پاکستانی ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی دوسرے شوہر کے ساتھ دلہن بنے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

شادی سے متعلق خبریں سامنے آنے پر دانیہ شاہ اور اُن کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے حال ہی میں باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا ہے۔

دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد کی اس تقریب سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے متعدد ویڈیوز اور تصوریں وائرل ہیں۔

عموماً مغربی لباس میں نظر آنے والی دانیہ شاہ کو وائرل ویڈیو میں میک اپ کے ساتھ ساتھ زیور پہنے ہوئے دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ نئی نویلی جوڑی آج کل متعدد پلیٹ فارمز پر انٹرویوز بھی دے رہی ہے۔

تقریب کے دوران بھی دانیہ اور حکیم نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا ہے۔

دانیہ شاہ نے بتایا ہے کہ ہماری جانب سے کوئی ڈیمانڈ نہیں تھی، اُن کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اپنی رضامندی سے حق مہر میں گھر، مہنگی گاڑی اور 5 لاکھ روپے لکھوائے ہیں۔

دانیہ شاہ نے انٹرویو کے دوران اپنے ماضی اور پہلے شوہر، عامر لیاقت سے متعلق سوالات پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔

دوسری جانب حکیم شہزاد کا انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ میں نے دانیہ شاہ کو بطور حق مہر اپنا دل سمیت مکمل جائیداد دے دی ہے، باقی یہ جو مانگیں میں دینے کے لیے تیار ہوں۔

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ میں نے اسے چار سونے کے سیٹ، 60 لاکھ مالیت کی گاڑی اور ایک گھر دیا ہے۔

حکیم شہزاد نے دانیہ شاہ کے ساتھ دوستی کے ارادے، بعد ازاں بات شادی تک پہنچنے سے متعلق بھی تفصیل سے بات کی۔

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ میں نے دانیہ شاہ سے دوستی کرنے کے لیے ساری نمازیں پڑھ ڈالیں، ٹونےتعویز کر ڈالے اور درگاہیں گھوم لیں مگر یہ دوستی نہیں کر رہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دانیہ شاہ سے دوستی کے لیے میں نے پھر اِن کی والدہ سے درخواست کی جس کے بعد دانیہ شاہ نے دوستی کے بجائے نکاح کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔