پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا

August 02, 2024

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات پر حافظ فرحت عباس کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سےحافظ فرحت عباس کے نام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔