لاہور: نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا گیا

August 02, 2024

لاہور میں نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق کو ویلنشیا ٹاؤن میں اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ جمعے کی نماز پڑھ کر باہر نکل رہے تھے۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ کاہنہ کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن ایچ بلاک میں مسجد کے باہر پیش آیا، نامعلوم کار سوار گاڑی میں آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کو چار گولیاں لگیں، انہیں زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔