ڈارون، پاکستان شاہینز کے وائٹ بال مقابلوں کا مرحلہ کل سے شروع

August 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز کے دورے ڈارون میں وائٹ بال مقابلوں کا مرحلہ اتوار سے شروع ہوگا ،پاکستان شاہینز گارڈنز اوول میں ناردن ٹیریٹری کے خلاف50 اوورز کا ون ڈے میچ کھیلے گی 6 اگست کو پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف ڈی ایکس سی ارینہ میں ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ان دو میچوں کے بعد پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 10 اگست کو اپنا پہلا میچ پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان شاہینز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں فاسٹ بولر کاشف علی تھائی کی تکلیف کے سبب باہر ہوگئے ہیں طیب طاہر کو محمد ہریرہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے والی دوسری ٹیموں میں ناردرن ٹیریٹری اسٹرائیک، بنگلادیش اے، اے سی ٹی کومیٹس، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، میلبرن اسٹارز، میلبرن رینیگیڈز، اور تسمانیہ شامل ہیں۔ ہریرہ جنہوں نے بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں ڈبل سنچری بنائی تھی وطن واپس آگئے ہیں وہ بنگلہ دیش کے خلاف ریڈ بال میچز کے لئے زیر غور ہیں پاکستان شاہینز اسکواڈمحمد حارث ( کپتان )، عبدالفصیح عرفات منہاس،عارف یعقوب،فیصل اکرم،حسیب اللہ،( وکٹ کیپر) جہانداد خان،خرم شہزاد ( صرف ون ڈے میچوں کے لئے دستیاب ) عرفان خان،عمران جونئیر، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، طیب طاہر اور عثمان خانجبکہ عبدالرحمن ہیڈ کوچ ہیں۔