مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے لوگوں سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے، مشعال ملک

August 05, 2024

فائل فوٹو

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہمقبوضہ کشمیر میں بھارت نے لوگوں سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں سے زمین چھینی اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں چیمبر آف کامرس کو ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے، بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی مذہبی آزادی سلب کی۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کی 10 لاکھ فوج کا مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام مقابلہ کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا جتنا بھی نظر انداز کرے ، مسئلہ کشمیر خطے کا فلیش پوائنٹ ہے۔