بھارتی فضائیہ لینڈنگ تک حسینہ واجد کے طیارے کی نگرانی کرتی رہی

August 05, 2024

شیخ حسینہ واجد : فوٹو اے ایف پی

بنگلادیش کی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے طیارے نے نئی دہلی کے قریب ہندون ایئر بیس پر لینڈ کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد سی 130 طیارے کے ذریعے غازی آباد کے ہندون ایئر بیس پہنچیں، بھارتی فضائیہ اور سیکیورٹی ایجنسی نے لینڈنگ تک حسینہ واجد کے طیارے کی نگرانی کی۔

سابقہ بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی بھارت کے اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق شیخ حسینہ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارتی شہر اگرتلہ پہنچیں، بعد ازاں وہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی جانب روانہ ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی فوج کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ حسینہ لندن روانہ ہوں گی۔