الاسد ایئربیس حملہ، عراق کا رد عمل آگیا

August 06, 2024

فوٹو: اے پی ۔ فاثل

عراق نے ملک کے اندر یا باہر سے مفادات کو نشانہ بنانے والے کسی بھی حملے کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔

عراق نے ملکی اڈوں، سفارتی مشن اور امریکا کی زیر قیادت اتحادی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی کو مسترد کردیا ہے، عراق نے ایسی کارروائیوں کو لاپرواہی میں کی گئی کارروائی قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق میں الاسد ایئربیس پر حملے میں 5 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔