برطانیہ کا ویزا مسترد ہونے پر سنجے دت سن آف سردار 2 سے ڈراپ

August 06, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور معروف ایکشن ہیرو سنجے دت برطانیہ کا ویزا مسترد ہونے کے باعث فلم ’سن آف سردار 2‘ سے ڈراپ کردیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سنجے دت کا ویزا1993ء میں انکی گرفتاری کی وجہ سے مسترد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 2012 کی فلم سن آف سردار کی سیکوئلسن آف سردار 2 کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی۔ 12 برس بعد بننے والی اس سیکوئل میں اجے دیوگن اور سنجے دت کو لڑتے ہوئے دکھایا جانا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویزا درخواست مسترد ہونے کے بعد اب سنجے دت کی جگہ فلم میں روی کشن کو لیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں فلم کی شوٹنگ طے ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق1993میں ممبئی دھماکوں کے الزام میں گرفتاری کے بعد سنجے دت نے امریکا کا سفر کیا اور انھوں نے متعدد بار برطانیہ کے ویزے کے لیے درخواست دی لیکن انھیں کبھی ویزا نہیں دیا گیا۔

اگر انھیں ویزا مل جاتا تو یہ انکا برطانیہ کا پہلا ٹرپ ہوتا۔ فلم میں سنجے کے علاوہ اجے دیو گن اور مرونل ٹھاکر بھی شامل ہیں لیکن اب سنجے کی جگہ روی کشن آگئے ہیں۔