حمیمہ ملک نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

August 07, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی خوبرو اداکارہ حمیمہ ملک کی سوشل میڈیا اسٹوری نے مداحوں کو گہری سوچ میں ڈال دیا ہے۔

ٹی وی و فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی اسٹوری شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں بتایا ہے کہ ’آخر کار مجھے دوست مل گیا ہے جسے میں اپنا بہترین دوست کہہ سکتی ہوں۔‘

اسکرین شاٹ

اسٹوری میں حمیمہ ملک نے مداحوں سے سوال بھی کیا ہے کہ ’بوجھیں کہ وہ کون ہے۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ حمیمہ ملک کے چھوٹے بھائی، ادکار فیروز خان نے دوسری شادی کر لی ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک نے اپنی دوسری بھابی کو اپنا پسندیدہ شخص قرار دیا تھا۔