پی ایس ایکس 100 انڈیکس 76 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 114 پر بند

August 07, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 76 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 114 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 714 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 10ہزار 303 ارب روپے ہے۔