سینیٹ کمیٹی اجلاس، چیئرپرسن بشریٰ انجم کے عرفان صدیقی سے نامناسب رویے پر ارکان برہم

August 07, 2024

سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔

چیئر پرسن بشریٰ انجم بٹ کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی وفاقی وزارت تعلیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران بشریٰ انجم بٹ کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ساتھ نامناسب رویے پر ارکان کمیٹی برہم ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کی سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے اجلاس کے دوران عرفان صدیقی کو بات کرنے سے روک دیا اور اُن کی جگہ سیکریٹری کمیٹی کو بات کرنے کا موقع دے دیا۔

پی ٹی آئی کی رکن فوزیہ ارشد نے کہا بشریٰ انجم بٹ کو عرفان صدیقی کے ساتھ ایسا طرز عمل روا نہیں رکھنا چاہیے تھا، عرفان صدیقی ہم سب کے محترم ہیں۔

سینیٹر خالدہ اطیب نے کہا چیئرپرسن کو اپنے رویے پر عرفان صدیقی سے معذرت کرنی چاہیے۔

چیئرپرسن بشریٰ انجم بٹ نے کمیٹی ارکان کے ٹوکنے پر عرفان صدیقی سے معذرت کرلی۔