کورنگی میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا

August 07, 2024

فوٹو فائل

کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر فائرنگ سے رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے رینجرز اہلکار کے زخمی ہونے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکار نیاز الدین کو طبی امداد کےلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات اور سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہے، رینجرز ٹیم نے بھی کرائم سین پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے۔

حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ ٹارگٹڈ ہے یا ڈکیتی مزاحمت تفتیش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کورنگی سے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات دیے ہیں۔