25 سال میں 34 ارب سے زیادہ کے قرضے معاف کرائے گئے

July 22, 2016

وزارت خزانہ نے 5 کروڑ روپے سے زائد قرضے معاف کرانے والوں کی فہرست سینیٹ میں پیش کر دی، گزشتہ25 سالوں میں 34 ارب سے زائد کے قرضے معاف کرائے گئے۔

وزارت خزانہ نے 1990ء سے 2015ء تک 5 کروڑ روپے سے زائد کا قرضہ معاف کرانے والوں کی فہرست سینیٹ میںپیش کی ۔

فہرست کے مطابق سعدی سیمنٹ نے 1 ارب 26 کروڑ روپے قرضہ معاف کرایا، محب ٹیکسٹائل ملز نے 1 ارب 17 کروڑ روپے قرضہ معاف کرایا، محب ٹیکسٹائل ملز کے بورڈ اف ڈائریکٹرز میں آصف سہگل، عارف سہگل اور عابد سہگل شامل ہیں۔

صادق آباد ٹیکسٹائل ملز نے 5 کروڑروپے کے قرضے معاف کرائے اس کے بورڈ میں سردار ولی مزاری، شیریں مزاری اورسردار شوکت مزاری شامل ہیں۔

حیات ٹیکسٹائل نے 11 کروڑ، اسپننگ مشینری آف پاکستان نے 1 ارب 38 کروڑ روپے کے قرضے معاف کرائے،سراج اسٹیل ملز نے 1 ارب 41 کروڑ ، پاکستان نیشنل ٹیکسٹائل ملز نے 1 ارب 16 کروڑ ، فرسٹ توکل مضاربہ نے 62 کروڑ، گلیمر ٹیکسٹائل ملز نے 53 کروڑ ، میٹرو پولیٹنا سٹیل کارپوریشن نے 53 کروڑ کے قرضے معاف کرائے۔

کیورل کیسٹ لمیٹڈ نے 90 کروڑ ، کوہ نور لومز نے 94 کروڑ اور کوالٹی اسٹیل ورکس لمیٹڈ نے 98 کروڑ روپے کے قرضے معاف کرائے۔