قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ ایران کے دورے پر روانہ

July 24, 2016

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ ہفتے کو ایران کے اہم دورے پر تہران روانہ ہوگئے۔ انہیں اس دورے کی دعوت ایران کی حکومت نے دی تھی۔ اپنے اس دورے کے دوران قومی سلامتی کے مشیر ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ روانگی سے قبل انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات بھی کی۔