سامیہ شاہد قتل کیس میں پیش رفت، پہلے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

July 27, 2016

جہلم میں قتل کی گئی پاکستان نژاد برطانوی خاتون سامیہ شاہد قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم اپنی نگرانی میں واقعہ کی تحقیقات کرائیں۔

پولیس نے سامیہ کے والد چودھری شاہد اور کزن چودھری مبین سے پوچھ گچھ کی ہے۔ سامیہ کا پہلا شوہر چودھری شکیل بدستور مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جہلم میں برطانوی نژادخاتون کی موت معمہ بن گئی ،وجہ خودکشی تھی یاقتل ، کیس کی گتھی سلجھ نہیںسکی ہے ۔پہلے خودکشی کا مقدمہ درج کیاگیا اورتدفین بھی ہوگئی لیکن بعدمیں دوسرے شوہر ہونے کے دعویدارنے سارا معاملہ ہی بدل دیا۔

پوسٹ مارٹم کرایاگیا تووجہ زہرخورانی سامنے آئی جس پر خودکشی کا مقدمہ درج کرکے تدفین کردی گئی لیکن قصہ یہاں ختم نہیں ہوا۔

سامیہ کا پہلا شوہر چودھری شکیل بدستور مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔