کینڈی ٹیسٹ: آ سٹریلیا 203رنز پر آوٹ، سری لنکا 6رنز 1وکٹ

July 28, 2016

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان جاری 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے روز سری لنکا کے اسپنرز نے شاندار کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے کینگروز اپنی پہلی اننگز میں 203رنز ہی بنا سکے۔

اس طرح آسٹریلیا کی ٹیم کو سری لنکا پر86 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ لنکن بولرز کی جانب سے رنگنا ہیرات اور ٹیسٹڈیبیو کرنے والے لکشن سنداکا ن نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 6رنز بنائے ہیں ۔ آئوٹ ہونے والے بیٹسمن کوشل پرریرا تھے، وہ مچل اسٹارک کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

سری لنکا کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور پورا کرنے کے لیے مزید 80رنز درکار ہیں اور ان کی 9وکٹیںباقی ہیں۔