امریکی اہلکار نے بوری پہن کر بچوں سے لگائی دوڑ

July 29, 2016

یوں تو پولیس کا کام مجرموں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں سزا دِلوانا ہے، لیکن کچھ پولیس اہلکار ویڈیو میں دِکھائی دیتے۔

ریاست اوہائیو کے اس پولیس اہلکارجیسے زندہ دل بھی ہوتے ہیں ،جو بچوں کے ساتھ خود بھی بچہ بن گیا اور اُنکے ساتھ سیک ریس کا دلچسپ مظاہرہ کر رہا ہے۔

امریکی پولیس اہلکارنے بچوں کو کھیل میں مصروف دیکھا تو خود بھی اُنکے پاس پہنچ گیا اوراپنے پیروں کو بوری میں ڈال کر بچوں کے ساتھ خوب دوڑ لگائی۔

یوں بچوں کے ساتھ کھیلتے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔