کراچی میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے نام پر فراڈ

August 26, 2016

کراچی میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے نام پر فراڈ کا انکشاف ہوا ہے،جانوروں کے بجائے بیوپاریوں کو ٹیکا لگایا جارہا ہے، روزانہ لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں، ڈی ایم سی کا ٹوپی ڈراما جاری ہے جیب گرم کہانی ختم۔

جانوروں کی ویکسی نیشن تو دور کی بات کوئی دیکھتا تک نہیں ،کراچی کی مویشی منڈی میں روزانہ ہزاروں جانور لائے جارہے ہیں، صرف جانور گنے جاتے ہیں تاکہ رقم کھری کی جاسکے ۔

بیوپاریوں سے فی جانور 50روپے وصول کیے کرکے روزانہ لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔