امریکا، بھارت و افغانستان سےمذاکرات شروع کریگا،جان کیری

August 30, 2016

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے امریکا، بھارت اور افغانستان کےساتھ سہہ فریقی مذاکرات شروع کرے گا، مذاکرات کا آغاز اگلے ماہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کےاجلاس پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کامقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہےکہ پاکستان دوسرےممالک کےساتھ مل کرکام کرے، مجوزہ سہہ فریقی مذاکرات سےپاکستان کو تنہا محسوس نہیں کرنا چاہئے، بلکہ اس کیحوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔

جان کیری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے معاملےپر پاکستان کی سویلین اور فوجی قیادتوں سے رابطے میں ہوں، پاکستان کے مغربی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔