الیکشن کے 9 ماہ بعد حلف ، سیزرین بچہ ہوا ، ڈلیوری نارمل نہیں تھی میئر کراچی کا دلچسپ تبصرہ

August 31, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہےکہ ’’سیزرین بچہ پیدا ہوا ہے، نارمل ڈلیوری نہیں ہوئی‘‘ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹکے حکم پر بلدیاتی انتخابات کا یہ مرحلہ بھی مکمل ہو ا ہے، بلدیاتی انتخابات کے مراحل کی شروعات5 دسمبر2015ء کو ہوئی تھی لیکن یہ تلخ حقیقت ہے کہ شہر کے منتخب میئر اور ڈپٹی میئر نے9 مہینے کے بعد حلف اٹھایا ہے جب کہ لندن کے میئر نے انتخابات کے صرف4 گھنٹے کے بعد ہی حلف اٹھا لیا تھا انہوں نے ازراہ مذاق کہا ایسا لگتا ہے ’’سیزرین بچہ پیدا ہوا ہے، نارمل ڈلیوری نہیں ہوئی‘‘۔