حیدرآباد میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج

August 31, 2016

حیدرآباد میں پینےکے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہداد پوری محلہ اور ملحقہ علاقہ مکینوں نے واسا کے خلاف ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

مشتعل احتجاجی مظاہرین نے میمن اسپتال چوک پر ٹائر جلا کر واسا کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہداد پوری، جے پوری محلہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں گذشتہ تین ماہ سے پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔

پانی کی فراہمی معطل ہونے کی صورت میں واسا دفاتر میں متعدد بار شکایات درج کروائی ،لیکن مسئلہ حل نہیں کیاگیا۔