کنٹونمنٹ بورڈ ایریا میں 13 ہینڈ پمپس ہیڈل سے محروم

September 26, 2016

سرگودھا(نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ میں مخیر حضرات کی طرف سے لگوائے گئے13 ہینڈپمپس کے ہینڈل اتروا دیئے گئے جس کے باعث سینکڑوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر اور کنٹونمنٹ بورڈ کا 80 فیصد سے زائد کا علاقہ پینے کے صاف پانی کی نعمت سے محروم ہے۔ 13ہینڈ پمپس لگوائے جہاں سےخیابان صادق‘فاروق کا لونی‘ ششمیر ٹاؤن اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کے علاوہ عام لوگ بھی پینے کا صاف پانی حاصل کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق بعض مکینوں نے طلبہ کو ہینڈپمپس سے پانی دینے سے انکار کیا تو اس پر ہونیوالے جھگڑے کے بعد ہینڈپمپس کے ہینڈل اتروائے گئے۔ اس صورتحال میں کین میں پانی فروخت کرنیوالوں ریٹ بڑھا دئیے ہیں۔ مکینوں نے ہینڈ پمپس کے ہینڈل لگوانے کامطالبہ کیا ہے۔