میانوالی میں بس اور ٹرک میں تصادم ،4 افراد جاں بحق

September 26, 2016

میانوالی میں بس اور منی ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ایم ایم روڈ پر ٹبی موڑ کےقریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس سامنے سے آتے منی ٹرک سے ٹکرا گئی ۔

حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔ جن کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بس کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی ۔