برازیل ،560فٹ لمبا اور 51فٹ چوڑا پورٹریٹ گنیز بک میں شامل

September 27, 2016

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)آرٹ کی دنیا میں فنکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے کئی منفرد و دلچسپ فن پارے تخلیق کرتے رہتے ہیں تاہم برازیل کے ماہر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کچھ اسطرح کیا کہ آرٹ کا سب سے بڑا فن پارہ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے ایڈیوارڈو کوبرا نامی آرٹسٹ اور اُس کے ساتھیوں نے ریو ڈی جنیرو کی دیوار پریوں رنگ بکھیرے کہ560فٹ لمبا اور51فٹ چوڑا پورٹریٹ تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔