ویسٹ ہام کلب کو شائقین کا خراب رویہ کنٹرول کرنے کا چیلنج درپیش

September 27, 2016

لندن(نیوز ڈیسک) لندن سٹیڈیم میںسائوتھمپٹن کلب کے خلاف اتوار کو ہونے والے میچ میں شائقین کی جانب سے خراب رویے کی پیش نظر ویسٹ ہام لوگوںکو کنٹرول کرنے کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرےگا۔ ویسٹ ہام کلب اپٹون پارک کو چھوڑ کر سابقہ اولمپک سٹیڈیم سٹینفورڈ میں اپنے میچز منقتل کرچکا ہے۔ پچھلے سٹیڈیم میں پرستاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے کافی مسائل سامنے آئے تھے۔ واٹفورڈ کے ہاتھوں ٹیم کی حالیہ شکست کے بعد کئی جگہوں پر شائقین نے ایک دوسرے سے شدید جھگڑا کیا اس دوران ویسٹ ہام کے کچھ فینز نے لاتوں گھونسوں کا استعمال کیا جس سے صورتحال بدتر ہوئی لوکل کونسل کے تحت اس طرح کا کوئی بھی عمل ان کی پالیسی سے اختلاف تصور کیاجاتا ہے۔