سرینا ولیمز اینجلک کیربر کے اعصاب پر سوار

September 27, 2016

ووہان(نیوز ڈیسک) نئی نمبرون ٹینس پلیئرز اینجلک کیربر کے اعصاب پر ابھی بھی سربنا ولیمز سوار ہیں۔ چین میں ایونٹ کی شروعات پر میڈیا سے گفتگو میںجرمن سٹار نے کہا کہ امریکی پلیئر سرینا مضبوط انداز میںواپسی آئیں گی واضح رہے کہ انہوںنے گزشتہ دنوں سرینا کی جگہ ہینئی عالمی نمبر ون پلیئر بننے کا اعزاز پایا تھا، مجھے پورا یقین ہے کہ وہ بھرپور انداز میںکھیل میں واپسی آئیں گی۔ وہ مزید گرینڈ سلم جیت کر تاریخ میں اپنا نام درج کرانے کی کوشش ضرور کریںگی۔ سرینا نے ووہان اور اس کے بعد شیڈول چائنا اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کرلی ہے جس کا مطلب ہے کہ کیربر سیزن کا اختتام نمبر ون پلیئر کے طورپر کرپائیں گی۔