مولا بخش چانڈیو سے آرکائیوز کا قلمدان واپس لے کر برہان چانڈیو کو سونپ دیا گیا

September 27, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے مشیر مولا بخش چانڈیو سے آرکائیوز کا قلمدان واپس لے کر اپنے معاون خصوصی برہان چانڈیو کو سونپ دیا ہے۔مولا بخش چانڈیو کے پاس اب صرف اطلاعات کا قلمدان ہوگا جبکہ برہان چانڈیو سے نارکوٹکس کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے ۔ نارکوٹکس کا قلمدان وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کو دے دیا گیا ہے۔