سرد جنگ دور کی امریکی بیس سے ایٹمی فضلہ خارج ہونے کے سبب گرین لینڈ کی برف پگھلنے کا خطرہ

September 27, 2016

کراچی(جنگ نیوز)سرد جنگ دور کی امریکی بیس سے ایٹمی فضلہ خارج ہونے کے سبب گرین لینڈ کی برف پگھلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔زیوریخ یونیورسٹی کے ایک بیان کے مطابق کیمپ سینچری 1959 میں گرین لینڈ کے شمال مشرق میں بنایا گیا تھا جو امریکا کی نیوکلئیر میزائل لانچ کرنے کی جگہ کے متعلق کی جانے والی تحقیق کا حصہ تھا۔یونیورسٹی کے مطابق جب بیس 1967 میں بند کی گئی تب اسٹاف نے کیمپ میں بڑی مقدار میں فیول اور نامعلوم مقدار میں ہلکے درجے کا تابکار کولینٹ اس خیال کے ساتھ چھوڑاکہ یہ ہمیشہ کیلئے زمین میں دبا دیا گیا ہے۔