جلد امریکہ کا دورہ کروں گا، مصطفیٰ کمال

September 27, 2016

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ وہ جلد امریکہ کا دورہ کریںگے ۔ یہ بات انہوںنے ہیوسٹن میں انٹرنیٹکے ذریعےخطاب کے دوران کہی۔

اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی اور ترقی کے لئے اختیارات کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر گلی کوچوں میں منتقل کرنے اور نفرت کی سیاست ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا گھر ہے ہمیں ہی اس کی آبیاری کرنی ہے۔ ہم اقتدار اور طاقت کے حصول کے لئے واپس نہیں آئے ہیں بلکہ قوم کی رہنمائی ہمارا مقصد ہے ۔ہمارا پیغام ہے کہ سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہ کیا جائے ہم سب پاکستانی ہیں۔