80مقامات سے ڈینگی کی افزائش گاہیں ختم

September 29, 2016

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)محکمہ تحفظ ماحولیات نے انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت 80 جگہوں سے ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہیں ختم کروا دیں۔انفورسمنٹ ٹیم نے مجموعی طور پر 80 مقامات کا جائزہ لیا جن میں 60 ٹائر شاپس ،7 کباڑخانوں ،5 نرسریاں ایک زیر تعمیر عمارت سمیت 7 دیگر مقامات شامل تھےجہاں پر جمع پانی فوری طور پر ختم کروا دیا گیا تاکہ مچھروں کی پرورش نہ ہو سکے۔