سندھ کے 5اضلاع میں ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن پروگرام

September 30, 2016

حکومت سندھ نے یونیسیف کے تعاون سے سندھ کے 5اضلاع میں ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن پروگرام متعارف کرانے کی آغاز کردیا۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سیکریٹری بلدیات اور یونیسیف کے نمائندوں سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

یونیسیف اور حکومت سندھ کے اشتراک سے سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ، بدین اور نوشہروفیروز میں برتھ رجسٹریشن پروگرام متعارف کرایا جارہا ہے جبکہ اسے عمر کوٹ اور تھر پارکر تک توسیع دی جائے گی،اس پروجیکٹ کے ذریعے والدین گھر بیٹھے بچوں کی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں صرف 29 فیصد بچے رجسٹرڈ ہیں، اس پروجیکٹ کا مقصد بچوں کے مستقبل کو محفوظ بناناہے تاکہ انہیں بنیادی سہولتیں مل سکیں۔