گرین ٹائون7:سالہ بچہ ابلتے پانی میں گرکرجاں بحق

October 01, 2016

لاہور (کرائم رپورٹر سے)گرین ٹائون باگڑیاں سٹاپ میں 7 سالہ بچہ ابلتے پانی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ با گڑیاں کے علاقہ میں رنگساز عاطف علی کے گھر میں بڑے پتیلے میں پانی ابل رہا تھا اس کا 7 سالہ بچہ حماد عاطف نزدیک کھیل رہا تھا کہ اچانک ابلتے پانی میں گر کر شدید جھلس گیا اس کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔