وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی ملائیشیا روانہ

October 20, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے ملائیشیا روانہ ہوگئی کراچی ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونخصوصی نادر حسین خواجہ نے قومی ٹیم کو رخصت کیا۔ٹیم میں ماجد داور(کپتان)، ساجد علی عباسی (وائس کپتان)، سیدارسلان احمد، احمد یار، اسداللہ، محمداکرام (وکٹ کیپر) ، اظہرعلی، آصف اقبال، سردار ایوب، عنایت الرحمن، وسیم الدین، میتھو ایمول، عارف ابراہیم، آفیشلز ذیشان تقی (صدر)، ڈاکٹرعمران علی شاہ (پیٹرن) مسز اسما علی شاہ (پیٹرن اینڈ ایڈوائزر) صادق محمد (کوچ)مینجر شامل ہیں، ٹیم بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی اور24 اکتوبر کو وطن واپس آئے گی۔