آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم لاہور کی سیر کریگی

October 20, 2016

آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم آج لاہور میں تاریخی مقامات کی سیر کرے گی ، جس کے دوران وہ لاہوری کھابوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ شام کو واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھےگی۔

آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم اِن دنوں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہے، یہ ٹیم آج لاہورمیں مصروف دن گزارے گی،آسٹریلین آرمی کے کھلاڑی بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ اور مزار اقبال جائیں گے۔