بندوق کے زور پر شہر بند کرانا دہشتگردی ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

October 20, 2016

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ بندوق کے زور پر شہربند کرانا دہشت گردی ہے، عمران خان وہی کچھ کر رہے ہیں جو دہشت گرد کر رہے ہیں۔

لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ شٹرڈاؤن اور پہیہ جام جمہوری عمل ہے، 2 نومبر کو حکومت کو 2 نمبر طریقے سے نمٹنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے زمین کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا، وفاقی حکومت جب چاہے ڈیم کی تعمیر شروع کر سکتی ہے، واپڈا کے مطابق گلگت بلتستان میں پانی سے 40 ہزارمیگا واٹ بجلی بن سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیں تو اقتصادی راہداری کو بھی فائدہ ہوگا، کشمیریوں پر بھارت کا ظلم ناقابل برداشت ہے۔