لیڈی ہیلتھ ورکر پر تشدد کا الزام، میڈیکل آفیسر کی طلبی

October 21, 2016

سرگودھا(نامہ نگار) لیڈی ہیلتھ ورکر پر تشدد کے الزام میں میڈیکل آفیسر کو طلب کر لیا گیا۔ بنیادی مرکز لکھیوال کی ایل ایچ وی ارم شاہین نے عدالت کو بتایا کہ 4 جون کو دوران ڈیوٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ظہیر عباس نے اسے کمرہ میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا حمل بھی ضائع ہوگیا۔ پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔ عدالت نے ڈاکٹر ظہیر کو 26 جون کو طلب کر لیا۔ ادھر محکمہ صحت نے انکوائری کے بعد ایل ایچ وی کا تبادلہ کر دیا۔ ڈی سی او نے معاملہ کی دوبارہ چھان بین کا حکم دیدیا۔