بھارت کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ فاتح

October 21, 2016

نیوزی لینڈ نے بھارت کو سیریز کے دوسرے ون ڈے میں چھ رنز سے ہرادیا اور پانچ میچز کی سریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ۔

فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر 242 رنز بنائے۔کپتان کین ولیم سن 118 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ٹام لیتھم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جواب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 236 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔کیدر یادیو 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

پانچ میچز کی سریز ایک ایک سے برابر ہے۔