زرمبادلہ ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

October 21, 2016

سکوک بانڈز کی نیلامی کے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائرتاریخ کی بلند ترین سطح 24 ارب 46 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق سکوک بانڈز کی نیلامی کے ایک ارب ڈالر موصول ہو نے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہےاور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 24 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں ۔

مرکزی بینک کے ذخائربھی 19 ارب 46 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 اررب 99 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔