حج آپریشن میں بہترین خدمات پر پی آئی اے کوسعودی اتھارٹی کی جانب سےایوارڈ

October 22, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سعودی عرب کی جنر ل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اور شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدہ کی انتظامیہ نے پی آئی اے کی حج آپریشن کے دوران کارکردگی کو سراہا ہے۔ ترجمان کے مطابق حج آپریشن کے دوران حجا ج کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر پر پی آئی اے کوسعودی اتھارٹی کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ حج آپریشن سے منسلک پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کی ایک ٹیم کی صورت میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔