جامعہ سندھ ، 10 اسکالرز کو ڈگریاں دینے کی منظوری

October 22, 2016

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جامعہ سندھ جام شورو کی جانب سے سوشل سائنسز‘ نیچرل سائنسز‘ اسلامک اسٹڈیز‘ آرٹس اور کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹیز کے 10 اسکالرز کو پی ایچ ڈی اور ایم ایس/ ایم فل کی ڈگریاں دینے کی منظوری شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔