ڈونلڈ ٹرمپ کا آخری مباحثے میں جیت کا دعویٰ

October 22, 2016

نیویارک (جنگ نیوز) امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے ساتھ آخری مباحثے میں ان کی جیت ہوئی ہے۔ ٹوئیٹر پر کی گئی ٹوئیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آخری مباحثے کے نتائج مکمل طور پر اتفاق رائے سے سامنے آئے ہیں اور ان سے معلوم ہوتا ہے کہ میں جیت گی ہوں۔ انہوں نے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیلئے جذبات سے بھرپور وقت ہے۔