وزیراعظم کیجانب سے برآمدات میں کمی کا نوٹس

October 22, 2016

وزیراعظم نے برآمدات میں کمی کا نوٹس لے لیا۔ برآمدی شعبے کے لئے مراعاتی پیکیج مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

صدر آل کراچی انڈسٹریل الائنس میاں زاہد حسین کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر برآمدی شعبے کے لئے200 ارب روپے کا پیکیج تیار کیا جارہا ہے۔

پیکیج کا بڑا حصہ ٹیکسٹائل شعبے کی بحالی کے لئے ہوگا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ٹیکسٹائل شعبے کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے جبکہ پیکیج سے دیگر برآمدی شعبوں کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔