قومی جونیئر ریسلنگ ٹیم آج تہران جائے گی

October 23, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی جونیئر ٹیم ایران انٹرنیشنل جونیئر ریسلنگ چمپئن شپ میں شرکت کے لئےاتوار کوتہران رووانہ ہوگی،ایونٹ پیر سے تہران میں شروع ہوگا، قومی ٹیم 8 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں فیض الحسن 52 کلوگرام، حماد بٹ 61 کلوگرام، محمد حسن 70کلوگرام، محمد طلحہ 74کلوگرام، شعبان 52 کلوگرام ، عمران 84کلوگرام، محمد بلال 97 کلوگرام اور فیصل ممتاز 120 کلوگرام شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض ظفر اقبال انجام دیں گے، اور ایونٹ 27 اکتوبر تک جاری رہے گا۔