اسلام آباد بند کرنےکا اعلان ملک دشمنی ہے، فضل الرحمان

October 23, 2016

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاناما کیس کی سماعت کے بعد مظاہرےکاکوئی جواز نہیں، اسلام آباد بند کرنےکا اعلان عوام اور ملک کے ساتھ دشمنی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کوغیر جمہوری اورغیر آئینی قراردیدیا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ مظاہرےمرضی کافیصلہ لینےکیلئےعدالت پردباؤڈالنےکےزمرےمیں آتےہیں۔