سائٹ ایریا میں متحدہ کا یونٹ آفس مسمار

October 24, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا میں متحدہ کا دفتر مسمارکردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح محکمہ انسداد تجاوازات کی ٹیم سائٹ ایریا پہنچی اور علاقے میں قائم متحدہ کا یونٹ آفس مسمار کردیا ،اس دوران علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے تھے۔کارروائی کے بعد علاقہ مکینوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کارروائی ختم ہو تے ہی علاقہ مکینوں نے مسمار دفتر کے ملبے پر دھاوا بول کر تمام سامان لوٹ لیا۔