اسپین میں والد کو بچے کی پیدائش پر چارہ ماہ کی چھٹی پر جانے کا قانون منظور

October 24, 2016

میڈرڈ(این این آئی)اسپین کی پارلیمنٹ نے اپنی نوعیت کے پہلی مثال میں بچوں کے ابا کے لیے خوش خبری کا سامان مہیا کرتے ہوئے نئے اقدامات کی منظوری دے دی ۔ ان قانونی اقدامات کے تحت نومولود کے باپ کو بھی بالکل ماں کی طرح بچے کی دیکھ بھال اور نگرانی کے واسطے تنخواہ کے ساتھ رخصت مل سکے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپین کی پارلیمنٹ نے نومولود بچے کے باپ کے لیے تنخواہ کے ساتھ رخصت کو 13 روز سے بڑھا کر 16 ہفتے کر دینے کے حق میں رائے شماری کی ہے۔ اس طرح باپ اور ماں کی رخصت کی مدت برابر ہو گئی ہے۔اس سے قبل سپین میں کسی بھی گھرانے میں ننھے مہمان کی آمد کے موقع پر باپ کو کام سے محض 13 روز کی مسلسل رخصت لینے کا حق حاصل تھا۔ یہ تیرہ روز ولادت کے دن کے حوالے سے 2 روز کی خصوصی رخصت کے علاوہ تھے۔