اب بھی وقت ہے استعفا دیں یا ٹی او آر پراحتساب ،عمران خان

October 24, 2016

عمران خان کا کہنا ہے کہ اب بھی موقع ہے استعفیٰ دے دیں یا اپوزیشن کے ٹی او آر پر احتساب کےلیے تیار ہوجائیں ہم جیل نہیں جائیں گے ، حکومت چُھپتی پھرے گی۔پیپلزپارٹی کے مارچ کی ضرورت نہیں رہےگی۔

عمران خان نے اسلام آبا د میں دس لاکھ لوگ جمع کرنےکا دعویٰ کیا۔

دوسری طرف ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کارکن گرتے رہے ،رہنما آگے بڑھتے رہے ۔ ایک کارکن اسٹیج سے دوسرا قافلے میں شامل صوبائی وزیر کی تیز رفتار گاڑی سے گرکر زخمی ہو گیا لیکن کسی نے پلٹ کر نہ دیکھا ۔