نشہ شراب میں دھت ویلر موٹر سائیکل سمیت گرفتار

October 25, 2016

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)نشہ شراب میں دھت ہو کر ون ویلنگ کرنے والے ویلر کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ چوک گھنٹہ گھر سے پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان بلال کو گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم شراب پی کر ون ویلنگ کر رہا تھا۔ پولیس نے موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف2مقدمے درج کرلئے۔